تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبرایجنسی ،گورنمنٹ گرلزپرائمری اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرایجنسی میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلزپرائمری اسکول کو دھماکا خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ شیخ ملخیل میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ دھماکے سے اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایجنسی بھر میں شدت پسندوں کے ہاتھوں اب تک تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد چالیس سے زائد ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.