29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد ،ڈج کوٹ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، 4افراد قتل
جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد کے علاقہ ڈج کوٹ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ڈج کوٹ کے علاقے میں دو بھائیوں خاور اور لیاقت اپنے دو ملازمین کے ہمراہ گاؤں سے کچھ فاصلے پر بنے ہوئے مرغی خانے میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے نا معلوم افراد مرغی خانے میں گھس گئے اور فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔صبح پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی جس پر پولیس جائے حادثہ پہنچی اور تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتاہے۔