تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:محمودآباد میں بینک ڈکیتی،62لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے محمود آباد میں ایک بنک سے مسلح ڈاکو 62 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں سو فٹ روڈ پر واقع یونائٹڈ بنک میں ایک کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ ملزمان صبح بنک کھلتے ہی علاقے میں پہنچے اور ٹھیک نو بجکر 28 منٹ پر برانچ میں داخل ہوئے جنہوں نے اسلحہ کے زور سیکیورٹی گارڈز اور اسٹاف کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر اور اسٹرانگ روم میں موجود لگ بھگ 62 لاکھ روپے ، 30 ہزار روپے مالیت پرائز اور 8 سو امریکی ڈالر لوٹ لئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے 4 منٹ میں واردات مکمل کی اورکار نمبر اے پی سی908 اور موٹر سائیکلوں پر ڈیفنس کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر بینک کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوتے وقت بینک کے سی سی کیمرے کا سسٹم بھی ساتھ لے گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ٹی پی او جمشید کوارٹر عامر فاروقی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واردات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.