29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس کل طلب
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ۔ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر بحث سمیت کئی اہم بل ایوان میں پیش کرنے کا امکان ہے۔گورنر خیبر پختون خوا بیرسٹر مسعود کوثر نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کو صبح دس بجے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سمیت کئی اہم معاملات پر بحث کا امکان ہے۔ اجلاس میں اقرا یونی ورسٹی بل پیش کرنے اور ویلیوایڈڈ ٹیکس سے متعلق بل واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اسمبلی کے رولز آف بزنس میں صوبہ کا نام خیبر پختون خوا رکھنے کی بھی منظور دی جائے گی۔ سابق چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ کے حق میں پیپلزپارٹی اور عوامی نیشل پارٹی کی مشترکہ قرارداد بھی پیش کرنے کی توقع ہے۔