تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگیا،بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے خشک اور گرم موسم کے بعد بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگیا ہے اور ان علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا ، ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگیاہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بالائی مقامات اور گلگت بلستان میں جمعے اور ہفتے کو تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی تین سینٹی گریڈ ریکارڈہوا جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.