29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کینیڈا کی شکست کے بعد آسٹریلیا کی گروپ’اے‘میں پہلی پوزیشن
جنگ نیوز -
کراچی…ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کینیڈا کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ، گروپ بی میں آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہونے و الے میچ کے بعد پوزیشن مزید واضح ہوجائے گی،،گروپ اے پر نظر ڈالیں تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ میچ کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے، اُس کا آخری میچ ہفتے کو پاکستان سے ہوگا جس کے بعد یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ اس گروپ میں ٹاپ پوزیشن کس کے پاس ٓآئے گی، دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے جس کے 8 پوائنٹس ہیں، پاکستان کی ٹیم کے بھی 8 پوائنٹس ہیں لیکن رن ریٹ بہتر نہ ہونے کے سبب وہ تیسری پوزیشن پر ہے، سری لنکا کی ٹیم کے سات پوائنٹس ہیں اور اس کا نمبر چوتھا ہے، گروپ بی میں جنوبی افریقا کے آٹھ پوائنٹس ہیں جس کی بنا پر وہ پہلے نمبر پر ہے، بھارت کا دوسرا نمبر ہے، تیسری پوزیشن ویسٹ انڈیز کے پاس ہے جس کے چھ پوائنٹس ہیں لیکن ابھی اس کے دو میچ باقی ہیں، چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر بنگلادیش کی ٹیم ہے۔