29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسلام آباد: تاوان کے لئے اغوا نوجوان بازیاب،3 ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز تاوان کے لئے اغوا کئے گئے نوجوان طالب علم کو پولیس نے بازیاب کراکے تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وفاقی پولیس کے ڈی آئی جی بنیامین کے مطابق مقامی تاجر کے جواں سال بیٹے زہیر ایاز کو سیکٹر ایف ٹین سے اغوا کیا گیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے اغوا کاروں نے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ، پولیس نے واقعہ کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے علاقہ بارہ کہو میں ایک موثر کارروائی کے بعد مغوی نوجوان بازیاب کرلیا اور تین ملزم بھی گرفتار کرلئے ، ڈی آئی جی کے مطابق اغوا کار ، اس نوجوان کو علاقہ غیر لے جانا چاہتے تھے لیکن پولیس کی سخت ناکہ بندی کے باعث وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔