تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف ملک بھر میں مذہبی ، سیاسی ، سماجی تنظیموں اوروکلا برادری کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔۔ملتان میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گول باغ میں احتجاج کیا گیا۔فیصل آبادمیں مذہبی و سیاسی تنظیموں اور لیبر قومی موومنٹ کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔سرگودھا میں بھی وکلا نے عدالتوں کابائیکاٹ کیا، جبکہ جماعت اسلامی نے شاہین چوک سے احتجاجی جلوس نکالا۔ جلوس کے شرکا نے حکومت اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف نعرے لگائے ۔منڈی بہا ؤ الدین میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور ورثا کے وکیل کوحبس بے جا میں رکھنے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی۔مظفرگڑھ میں ڈسٹر کٹ بار سمیت تمام تحصیل بار میں وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔۔ جبکہ گورنمنٹ کالج کے طلبہ نے کلیدی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت اسلامی کے تحت ڈیرہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔چارسدہ میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے فاروق اعظم چوک پرمظاہرہ کیا گیا اور ریمنڈڈیوس کی رہائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے مین جی ٹی روڈ بلاک کردی۔ لکی مروت میں سرائے نورنگ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اس دوران ٹائر نذر آتش کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.