29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رحمان ملک کے خلاف ریفرنسز کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی
جنگ نیوز -
راول پنڈی …راول پنڈی کی احتساب عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف دو کرپشن ریفرینسز کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ احتساب عدالت نمبر 4 کے جج چوہدری عبد الحق نے آئندہ سماعت پر وفاقی وزیر داخلہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ رحمان ملک کی جانب سے عدالت میں حاضری سے عارضی استثنا کی درخواست دائر بھی دائر کی گئی ہے۔احتساب عدالت میں رحمان ملک کے خلاف سرکاری گاڑیوں کی خریداری میں خرد برد اور ایک شہری کے گھر چھاپے کے دوران لوٹ مار کے الزامات ہیں ۔