29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیوس کیس کی سماعت کرنیوالے جج یوسف اوجلہ رخصت پر چلے گئے
جنگ نیوز -
لاہور…ریمنڈ ڈیوس کیس کی سماعت کرنیوالے جج یوسف اوجلہ رخصت پر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج یوسف اوجلہ آج عدالت میں نہیں آئے، ذرائع نے بتایا کہ یوسف اوجلہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے آج صبح ملاقات کی اور ریمنڈ ڈیوس کیس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یوسف اوجلہ نے نجی مصروفیات کے باعث چھٹی لی۔ قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ انیق انور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے ملاقات کی۔ انیق انور نے ریمنڈ ڈیوس کے ناجائز اسلحہ کیس کی سماعت کی تھی۔