تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ناقص امپائرنگ کا شاخسانہ،امپائر اشوکا ڈی سلوا اہم میچوں سے باہر

جنگ نیوز -
کولمبو…آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ پر توجہ دیتے ہوئے سری لنکن امپائر اشوکا ڈی سلوا کی اہم میچوں کے لیئے ذمے داریاں تبدیل کر دیں۔ ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر نظر ثانی کا نظام اگر فیصلوں کی درستگی میں کارآمد ثابت ہوا ہے تو اس نے ناقص امپائرنگ کا پردہ بھی چاک کر دیا ہے۔ اشوکا ڈی سلوا کی قوت فیصلہ کڑی تنقید کی زد میں ہے،وہ اٹھارہ امپائرز میں واحد آفیشل ہیں جن کے نظر ثانی شدہ فیصلوں کی کامیابی کا اوسط پچاس فیصدی سے بھی کم ہے،ان کے سات فیصلے ریوویو کے لیئے گئے جن میں صرف تین مرتبہ حقیقی فیصلہ درست نکلا،آج انہیں انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ میں امپائرنگ کرنا تھی لیکن اس اہم میچ میں ان کی جگہ اسٹیو ڈیوس کے ساتھ بروس آکسن فورڈ کوفرائض سونپ دیئے گئے ہیں،ڈی سلوا اب آئرلینڈ بمقابلہ ہالینڈ میچ میں فورتھ امپائراور زمبابوے بمقابلہ کینیا غیر اہم میچ میں بلی ڈاکٹروو کی جگہ آن فیلڈ امپائر ہوں گے،،ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ ویسٹ انڈیزبمقابلہ بھارت میں اشوکاڈی سلوا تھرڈ امپائر تھے لیکن اب ان کی جگہ بروس آکسن فورڈ کو ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.