تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انٹرنیٹ دنیا کی سب سے بڑی جاسوس مشین ہے، جولین اسانج

جنگ نیوز -
لندن…وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے انٹرنیٹ کو دنیا کی سب سے بڑی جاسوس مشین قرار دیدیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایماندار حکومتیں چاہیں تو جابرانہ اقدامات کو روکا بھی جاسکتا ہے۔ لندن کی کیمبرج یونی ورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جولین اسانج نے کہا کہ انٹرنیٹ کو وہ ٹیکنالوجی قرار نہیں دیا جاسکتا جو آزادء اظہار کو یقینی بنائے تاہم ابھی تک دنیا میں یہ سب سے بڑی جاسوس مشین ثابت ہوئی ہے۔ ویب سے کسی بھی حکومت کی زیادہ سے زیادہ شفافیت معلوم کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ ایک ایسی سہولت بھی ہے جو مخالفین پر نظر رکھنے اور پکڑنے کے کام آتی ہے۔ جولین اسانج کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بھی حکومت کے کام کو غیرمعمولی سطح تک جاکر دیکھا اور پرکھا جاسکتا ہے۔ اسانج نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ وکی لیکس نے مشرق وسطیٰ میں آنیوالے انقلاب میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ امریکی حکومت کو بھی حسنی مبارک کی حمایت سے روکے رکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.