تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خالد گھرکی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پی پی فرانس

جنگ نیوز -
ُٰپیرس…رضا چودھری…یورپی ممالک میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما وٴں نے خالد گھرکی کی وفات پر اظہار تعزیت کے اجلاسوں میں خطاب کے دوران کہا کہ خالد گھرکی کی پارٹی کارکنوں سے محبت کو فراموش نہیں کرسکتے مرحوم کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خالد گھرکی کی وفات سے محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کے سپاہی سے پیپلز پارٹی محروم ہو گئی ۔خطاب کرنے والوں میں پیرس میں ڈاکٹر ارشاد کمبوہ اور پرویز صدیقی ،برلن میں سید ظفر عباس شاہ، سیدزاہد حسین شاہ ، سید مجاہد حسین شاہ، چوہدری اعجاز، رانا بشیر احمد ، راجہ امجد نواز،راجہ محمد آصف خان ،راجہ ایاز احمد،ملک منظور حسین اعوان ۔ ملک ملازم حسین اعوان ، چوہدری مبارک ، چوہدری احمد ، ملک آفتاب حسین ، فاروق شاہ مبشر حسین شاہ آصف شہزاد چٹھہ،ظہور خان بیگ،مسرت علی شیرازی ، غلام عباس، نذرعباس،ملک مشتاق ، سید وجیع الحسن شاہ،طفیل بٹ، مرزا راسد نسیم،شیخ منیر احمد،اشفاق احمد،قیصر ملک اور ساتھی شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم گھرکی خاندان اور باجی ثمینہ گھرکی کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ پارٹی کے کارکنوں کے لیے ایسا صدمہ ہے ۔ جس کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.