29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کا حملہ،14افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چودہ افرادہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جاسوس طیارے نے ایک گھر کونشانہ بنایا گیا۔ حملے میں دومیزائل فائرکیے گئے جس کے نتیجے میں14افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل حملے کے بعد بھی علاقے میں 5جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔