29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
انڈین ویلزاے ٹی پی ماسٹرز :نڈال،جوکووچ اور گیسکوئے کوارٹرفائنل میں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…عالمی نمبر ایک رافیل نڈال،نوواک جوکووچ اور رچرڈ گیسکوئے انڈین ویلزاے ٹی پی ماسٹرز کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے مگر اینڈی راڈک کا سفر ختم ہو گیا،انڈین ویلز میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس ایونٹ میں اسپین کے رفائیل نڈال نے بھارت کے سومدیو دیو ورمن کو چھ،چار اور سات،پانچ سے ٹھکانے لگا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی،آسٹریلین اوپن چیمپین سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنے ہم وطن اور ڈبلز کے پارٹنر وکٹر ٹرائیکی کو آسانی کے ساتھ چھ،صفر اور چھ،ایک سے ہرا کر رواں سیزن میں مسلسل پندرہویں کامیابی حاصل کی،سوئٹزرلینڈ کے اسٹینس لاس واورینکا نے چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیخ کواور فرانس کے رچرڈ گیکسکوئے نے امریکہ کے اینڈی راڈک کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا،اسپین کے ٹامی روبرڈو امریکی کھلاڑی سام کوئیری کو اور ارجنٹینا کے یو آن مارٹن ڈیل پوٹرو جرمنی کے فلپ کول شرائبر کوہرا کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جا پہنچے ہیں،،دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں فرانس کی مارین برٹولی سربیا کی اینا ایوانووچ کو اور بیلجیم کی یانینا وکمیئراسرائیل کی شہار پیر کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں