29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کرنل قذافی کا باغیوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کااعلان
جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیاکے رہنماکرنل قذافی نے باغیوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کااعلان کردیا۔جبکہ سلامتی کونسل میں لیبیاکونوفلائی زون بنانے سے متعلق قرارداد پررائے شماری آج ہوگی۔معمر قذافی کاکہناہے کہ بن غازی اورمصراتہ میں 48 گھنٹے میں سب کچھ واضح ہوجائے گا،،بن غازی میں عوام القاعدہ کے عناصر کے خلاف کارروائی میں مدد کر رہے ہیں۔جب کہ اجدبیہ میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ان کا کہناہے کہ وہ بہت جلد باغیوں کی تحریک کچل کران کی قیادت کومار بھگائیں گے۔ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لیبیا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور نو فلائی زون بنانے سے متعلق قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے کے بعدآج رائے شماری ہوگی۔ تاہم امریکا کاکہناہے کہ لیبیا کے لیے نو فلائی زون کافی نہیں۔اس سے زیادہ کا سوچنا ہوگا،،دوسری جانب یمن میں حکومت مخالف مظاہروں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس فورسز نے گولیوں اورآنسوگیس کااستعمال کرکے20 سے زائد افراد کوزخمی کردیا۔۔گزشتہ روز بحرین میں ہنگاموں سے 5افراد ہلاک ہوئے تھے، جہاں آج اپوزیشن کے6رہنماؤں کوگرفتارکرلیاگیاہے۔