29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میرے شوہر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، اہلیہ ریمنڈ ڈیوس
جنگ نیوز -
ڈینور…ریمنڈ ڈیوس کی بیوی نے کہا کہ ہے کہ اسے یقین ہے کہ اس کے شوہر نے اپنے تحفظ میں دو پاکستانیوں کو قتل کیا۔وہ جانتی ہے کہ اس کا شوہر امریکا واپس آ رہا ہے۔ریاست کولو راڈو میں اپنے گھر باہر گفتگو کرتے ہوئے دو پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی بیوی ریبیکا ڈیوس نے کہا کہ میں جانتی ہوں کی وہ وطن آرہا ہے ،لیکن یہ نہیں جانتی کہ وہ کب آئے گا۔ربیکا نے کہا کہ وہ وہ نہیں جانتی کہ اس کے شو ہر کی رہائی کے لئے کتنی رقم ادا کی گئی اور کس نے اداکی ۔ریبیکا نے کہا کہ اس کے شو ہر کو حکومتوں نے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ۔انہوں کہا کہ انہیں ریمنڈ کا خط مل گیا ہے ۔