29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
راولپنڈی،دھمکیوں کے بعد ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج میں شدت
جنگ نیوز -
راولپنڈی…حکومت کی طرف سے برطرفی کی دھمکیوں کے بعد راول پنڈی میں سرکاری اسپتالوں کے نوجوان ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاج شدید کر دیا ہے۔راول پنڈی کے تینوں سرکاری اسپتالوں ، ہولی فیملی ، ڈی ایچ کیو اور بے نظیر بھٹو اسپتال کے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ارکان اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کررہے ہیں ، آج تینوں اسپتالوں کے نوجوان ڈاکٹرز، بے نظیر بھٹو اسپتال پہنچے اور وہاں اجتماعی مظاہرہ کرنے کے بعد باہر مری روڈ پر نکل آئے ، ڈاکٹرز کی احتجاجی ریلی کے باعث مری روڈ پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں، احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ برطرفیوں کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج کرتے رہیں گے۔