29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ اسمبلی :متعلقہ وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرنثاراحمد کھوڑو کی صدارت میں جاری ہے ، وقفہ سوالات میں متعلقہ وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بزرگ سیاستدان حاکم علی زرداری ، مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نوازشریف اوران کی اہلیہ کلثوم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعاکی گئی ۔ اسپیکرنے وقفہ سوالات شروع کرانے کی رولنگ دی تو اپوزیشن نے ایوان کی توجہ متعلقہ وزرا ڈاکٹرمحمد علی شاہ اورموہن لال کی عدم موجودگی کی طرف مبذول کرائی ،محکمہ کھیل سے متعلق سوالات کے جوابات سید سرداراحمد نے دیے جبکہ اقلیتی امورکے جوابات کے لیے سرکاری بینچوں کی طرف سے زاہد بھرگڑی کو نامزد کیا گیا۔پیپلزپارٹی کے رکن سلیم خورشید کھوکھر نے کہاکہ دیگر کھیلوں کی طرح گلی ڈنڈا کو بھی رایتی کھیلوں میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔