29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شمالی وزیرستان، ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد25ہوگئی
جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جاسوس طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ حملے میں کئی میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے کے بعد بھی علاقے میں کافی دیر تک جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔