29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا میں رنگین ایکسیڈنٹ ،کلر کے ڈبوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن … روڈ ایکسیڈنٹ کا نام آتے ہی ذہن میں تباہی کا تصور ابھر آتا ہے لیکن حال ہی میں امریکہ میں ایک ایسا روڈ ایکسیڈنٹ رونما ہوا جس میں جائے حادثہ رنگوں سے رنگ گیا۔ایک ٹرک جس پر رنگوں سے بھرے گیلن مو جود تھے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سٹر ک پر الٹ گیا ۔اس حادثے میں ڈرائیورتو محفوظ رہا لیکن سڑک پر سرخ ،پیلے اورنیلے رنگ کے ملاپ سے براؤن اور ہرا رنگ نمودار ہو گیا۔