تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیپرا نے بجلی پیداکرنیوالی 3کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیپرا نے فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پندرہ مارچ سے بجلی پیدا کرنے والی تین کمپنیوں کے ٹیرف میں فی یونٹ76پیسے سے دو روپے تک اضافہ کردیا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی جن کمپنیوں کے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا ان میں ناردرن پاور جنریشن، جامشورو پاور جنریشن اور سنٹرل پاور جنریشن کمپنی شامل ہیں۔ ناردرن پاور جنریشن کے62میگاواٹ کے گلف رینٹل پاور پلانٹ کے فی یونٹ میں76پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔ ناردرن پاور جنریشن کے مظفر گڑھ یونٹ ایک دو اور تین کی۔ فی یونٹ قیمت ایک روپے13پیسے بڑھائی گئی ہے یونٹ چار کی قیمت ایک روپے12 پیسے جبکہ یونٹ پانچ اور چھ کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے28پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے گدو یونٹ تین اور چار کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جامشورو پاور جنریشن کمپنی کے یونٹ ایک کے ٹیرف میں ایک روپے چودہ پیسے اور یونٹ دو،تین اور چار میں ایک روپے32پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.