29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارت امریکا نیوکلیئر معاہدے کیلئے اراکین کانگریس کو رشوت دی گئی، وکی لیکس
جنگ نیوز -
دہلی…کانگریس نے منموہن سنگھ کو اعتماد کا ووٹ دلانے کیلئے 40کروڑ روپے رشوت دی۔ وکی لیکس کے ایک انکشاف کے مطابق 2008ء میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی امریکا سے سول نیوکلیئرڈیل کے بعدایوان سے اعتمادکا ووٹ لینے سے صرف پانچ روزقبل راشٹریہ لوک دل کے چارارکان پارلیمنٹ کو40 کروڑروپے رشوت دی گئی۔ 17جولائی 2008ء کو دہلی کے سفارت خانے سے واشنگٹن بھیجے گئے کیبل میں انکشاف کیاگیا ہے کہ راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن ستیش شرما کی ایک ساتھی نے امریکی کونسلر کوبتایا کہ کانگریس نے 50سے 60کروڑروپے کی رقم وزیراعظم منموہن سنگھ کو اعتماد کاووٹ دلانے کیلئے استعمال کرنے کابندوبست کیاہے۔اس رقم میں سے کانگریس نے راشٹریا لوک دل کے4ارکان پارلیمنٹ کو40کروڑ روپے رشوت دی تاکہ وہ بھارت امریکا سول نیوکلیئر معاہدے پروزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں۔کیبل کے مطابق رشوت کی رقم 16جولائی 200ء کو ادا کی گئی۔ ستیش شرما کی سیاسی اتحادی نچکتا کپور نے رشوت سے متعلق امریکی سفارت خانے کے ملازم کو بتایا کہ راشٹریہ لوک دل سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اجیت سنگھ کے حوالے کی گئی ۔انہوں نے امریکی سفارتخانے کے ملازم کو رقم سے بھرے ہوئے صندوق بھی دکھائے جبکہ ستیش شرما نے امریکی کونسلرکوبتایاتھاکہ اکالی دل کے آٹھ ووٹ حاصل کرنے کے لیے فنانسر سانت چتوال اور دیگر سے رقم لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔