29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر زرداری اپنے خطاب میں آئندہ کا روڈ میپ دینگے،بابر اعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف زرداری کا خطاب اہم ہوگا جس میں وہ آئندہ دو برس کا روڈ میپ دیں گے ۔ بابراعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ صدر زرداری کے پارلے منٹ سے خطاب میں ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح حاصل ہوگی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی 3 سالہ دور میں کسی سیاسی شخصیت کے خلاف احتساب کا مقدمہ دائر ہوا نہ ہی کوئی سیاسی مقدمہ درج کیا گیا۔