29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان اورامریکا میں کشیدگی دورہوجائے گی،جنرل پیٹریاس
جنگ نیوز -
واشنگٹن…افغانستان میں امریکی اورنیٹو فوج کے کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان ریمنڈ ڈیوس کے معاملے سے پیدا ہونے والا تناؤ دور ہوجائے گا۔ واشنگٹن میں کانگریس کی آرمڈ سروسزکمیٹی سے خطاب میں جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے اس اعتماد کااظہارکیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کی وجہ سے پاکستان اورامریکا میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی جلد ختم ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہپاکستان اورامریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پاکستان ، افغانستان اور ایساف فورسز میں تعاون بڑھا ہے اوراب یہ جس سطح پر ہے ایسا پہلے کبھی نہیں تھا۔