تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ول اسمتھ کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل ہے،اہلیہ جیڈا پنکٹ

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سیاہ فام ہالی ووڈ ایکٹر ول اسمتھ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ول اسمتھ کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل کام ہے۔ جیڈا پنکٹ اسمتھ کے مطابق ان کے شوہر ول اسمتھ کافی ڈیمانڈنگ ہیں اور اسی سبب ان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں، لیکن جب بھی یہ دونوں ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو نتیجہ اچھا ہی نکلتا ہے۔ جیڈا کا کہنا ہے کہ ول اسمتھ سے بہتر یہ کوئی نہیں جانتا کہ وقت اور زمانے کی مناسبت سے لوگ کس وقت کیا دیکھنا چاہیں گے اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔جیڈا کے مطابق ول ایک با صلاحیت ایکٹر ہیں اور دوسروں سے بھی اتنی ہی صلاحیت کی توقع رکھتے ہیں جتنی خود ان میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.