29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈکی رہائی کیخلاف جماعت اسلامی اورتحریک انصاف متحد
جنگ نیوز -
لاہور…ریمنڈ ڈیوس کو رہا کئے جانے کے خلاف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان اس سلسلے میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے حکومت کی امریکہ نواز پالیسیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ منور حسن اور عمران خان کل ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف کل پہلے مشترکہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے لاہور کے شہریوں سے جمعتہ المبارک کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی ہے۔