29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے ڈی بی پن بجلی کے منصوبوں کیلئے ساڑھے3کروڑ ڈالر دیگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...ایشیائی ترقیاتی بینک اس سال گلگت بلتستان میں پن بجلی کے دو چھوٹے منصوبو ں کیلئے کے لئے ساڑھے تین کروڑ ڈالرکی امداد فراہم کرے گا جس سے30میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر روئنے اسٹروم نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے ایک رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں شگار تھنگ کا26میگا واٹ اور چلاس میں4میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں معاونت کیلئے سب سے بڑاترقیاتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی چار سالہ کنٹری پارٹنر شپ اسٹرٹیجی میں پاکستان کے توانائی، پانی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔