29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈاکٹر اکمل وحید گمشدگی کیس ،پاکستانی سفارتخانے سے ریکارڈ طلب
جنگ نیوز -
کراچی..سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر اکمل وحید اور اسد وحید کے کیس میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کے متعلقہ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔دونوں بھائی اپریل2010 میں متحدہ عرب امارات کے ایک اسپتال کے باہر سے غائب ہوئے تھے اوراب تک انکا پتہ نہیں چلا۔ گمشدہ بھائیوں کے بڑے بھائی ڈاکٹراجمل وحید کی طرف سے مقبول الرحمان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا24فروری کو عدالت نے وزارت خارجہ سے جواب طلب کیا تھا جو اب تک داخل نہیں کیا۔بنچ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پریو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کا متعلقہ افسر بتائے کہ انہوں نے ان لاپتابھائیوں کا پتہ چلانے کے لئے کیا کوششیں کیں۔