29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شمالی وزیرستان:ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41ہوگئی ہے
جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاک افراد کی تعداد41 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کے علاقے شگہ میں کیا گیا ،اور جاسوس طیاروں سے مقامی ڈیرے پرچھ میزائیل فائر کیے گئے جہاں کزہ مدہ خیل قبائیل کا جرگہ جاری تھا،حملے میں پچیس افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سترہ زخمی اسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی کافی دیر تک علاقے میں جاسوس طیارے پرواز کرتے رہے ۔