تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان صحافیوں کا مقتل:13ماہ میں 13صحافی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…پاکستان دنیا میں صحافیوں کے فرائض کی انجام دہی کے دوران مارے کے جانے کے حوالے سے دنیا میں سب سے آگے ہے، اور گذشتہ 13ماہ کے دوران پاکستان میں 13صحافی مارے جاچکے ہیں گویا ہرماہ ایک صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا ہے۔انتہائی کم معاوضو ں پر کام کرنے والے بدقسمت پاکستانی صحافیوں کو ہر قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جنگ زدہ شمالی پاکستان کے قبائلی علاقے اور بھارت کے ساتھ انتہائی کشیدہ تعلقات کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ صحافی اپنی جان جوکھوں میں ڈالتے پھرتے ہیں، جبکہ دہشتگرووں کی جانب سے دہمکیاں ،پولیس تشدد اور مقامی طاقتور عنصر دیگر ایسے مسائل ہیں جنکا پاکستانی صحافیوں کو روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.