29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعظم کا آئی ٹی تعلیم سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی سیکرٹری انفارمیشن و ٹیکنالوجی کو آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ اور انفراسٹرکچرسے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کاحکم دیاہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی سعید احمدخان ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم خوشنود لاشاری اور دیگر حکام شریک ہوئے۔وزیراعظم نے آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں آئی ٹی یونی ورسٹیوں اور اداروں کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ نئے اداروں کے قیام کی بجائے موجودہ انفراسٹرکچر کو استعمال کیا جائے