29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گورنر خیبر پختون خوا کی دتہ خیل میں ڈرون حملے کی مذمت
جنگ نیوز -
پشاور…گورنر خیبر پختون خوا بیرسٹر مسعود کوثر نے آج شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ہونیوالے ڈرون حملے کی مذمت کی ،ان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں قبائلی جرگے کو نشانہ بنا یا گیا،جس میں متعدد قبائلی عمائدین، خاصہ دار اہلکار شہید ہوئے،گورنر کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری کیخلاف ہیں۔آج ہونیوالے ڈرون حملوں میں 41افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔