تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی اے ای اے نے جاپان کو خبردار کیا تھا،وکی لیکس

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا کی خفیہ سفارتی دستاویز سے ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے دو سال پہلے جاپان کو ممکنہ زلزلے کے باعث اُس کی ایٹمی صنعت کی تباہی کے بارے میں خبردار کیا تھا ۔ ٹوکیو سے امریکی سفیر نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں جی ایٹ ملکوں کے نیوکلیئر سیفٹی اینڈ سیکیورٹی گروپ کے ٹوکیو میں ہونیوالے اجلاس کی تفصیلات بتائی گئیں ۔مراسلے کے مطابق اجلاس کے دوران آئی اے ای اے کے حکام نے جاپانی عہدیداروں سے کہا کہ آپ کے ملک کی نیوکلیئر تنصیبات کی حفاظتی تدابیر پرانی ہوچکی ہیں جو صرف سات اعشاریہ صفر کی شدت سے آنیوالے زلزلے کو برداشت کرسکتی ہیں ۔ آئی اے ای اے حکام نے جاپانی عہدیداروں کو یہ بھی آگاہ کیا کہ جاپان کے نیوکلیئر پلانٹس کی زلزلے سے متعلق سیفٹی کی اصلاح پچھلے پینتیس سال میں صرف تین بار کی گئی ہے ۔ اس انتباہ کے بعد جاپانی حکومت نے فوکوشیما کے مقام پر ایک ایمرجنسی سینٹر تو قائم کیا لیکن پلانٹ کے زلزلے کے جھٹکے برداشت کرنے کی قابلیت وہی سات اعشاریہ صفر رہی۔ سفارتی مراسلے کے مطابق جاپان کی نیوکلیئر انڈسٹریل سیفٹی ایجنسی نے یقین ظاہر کیا کہ ری ایکٹر سیف ہے اور تمام حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.