29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لندن :میچ فکسنگ اسکینڈل میں سلمان، آصف اور عامر کی ضمانت منظور
جنگ نیوز -
لندن…میچ فکسنگ اسکینڈل میں سلمان، آصف اور عامر کی ضمانت منظورہوگئی ہے اور انہیں پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔عدالت میں سلمان،آصف،عامر کو پاکستان جانے سے روکنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست مسترد کر تے ہوئے تینوں کھلاڑیوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہ کھلاڑی پاکستان جاسکتے ہیں،عدالت کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اچھے کردار کے حامل ہیں۔