تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ایس ای میں کئی دنوں کے بعد تیزی،انڈیکس11858پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی دن کی مندی کے بعد آج کاروباری سرگرمیوں بہتری دیکھی گئی اور انڈیکس11 ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا۔ سرمایہ کار فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹرز میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس64 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار 858 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم11 کروڑ ستر لاکھشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فاطمہ فرٹیلائزر کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 80پیسے اضافے کے ساتھ13 روپے دس پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 72 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.