تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب60کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے

جنگ نیوز -
کراچی…سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زراور برآمدات بڑھنے کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا عمل جاری ہے اوریہ 17 ارب 60 کروڑ ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ 12 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو ملکی زرمبادلہ ذخائر23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ17 ارب60 ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 18 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 3 ارب 42 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ برآمدات بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے دوسری طرف سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے بینکاری نظام کے زریعے رقوم بجھوانے میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.