تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سانحہ ہے،ذمہ دار حکمران ہیں،چوہدری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد… قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی قومی تاریخ کا ایک سانحہ ہے جس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔انہوں نے کہا کہحکمرانوں نے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودیکیلئے چند ٹکوں کے عوض سودے بازی کرائی،پوری قوم کو ایک غیرملکی کو بچانے کیلئے بیچ دیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر سودا ہی کرنا تھا تو ریمنڈ کے بدلے عافیہ صدیقی کو ہی واپس لے آتے۔ہم حکمرانوں کی اس کارروائی کیخلاف قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے ،چوہدری نثار نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اب کوئی معمہ نہیں رہی اس لیے کوئی بھی اپنے کئے کا بوجھ مسلم لیگ ن پر نہ ڈالے،انہوں نے کہا کہ ریمنڈ کے واقعے نے ثابت کر دیا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اصل ذمہ داروں سے توجہ ہٹانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پرپنجاب حکومت کو ملوث کیا جا رہا ہے۔











:






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.