تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی،دیت پر رہائی کے فیصلے پر قانونی ماہرین کا ملاجلا ردعمل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قانونی ماہرین نے دو پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی دیت پر رہائی کے فیصلے پر ملی جلی آرا کا اظہار کیا ہے ۔سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا کا کہنا ہے قومی غیر ت کی بات سامنے رکھی جائے تو ایسا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے تھا مگر دیکھنا یہ ہے کہ مقتولین کے ورثا کی کفالت کون کرتا ، قانون ورثا کو دیت وصول کرکے ملزم کو معاف کرنے کی اجازت دیتا ہے ، اس لحاظ سے یہ فیصلہ درست ہے۔ ناجائز اسلحہ کیس میں زیاد سے زیادہ سزا سات سال قید ہے، چونکہ استغاثہ نے کاٹی گئی سزا کو کافی قرار دینے کی مخالفت نہیں کی اس لیے عدالت نے اپنی صوابدید پر اس مقدمے میں اسے فارغ کردیا ۔ فوجداری قانون کے ماہر آفتاب باجوہ نے کہا کہ ریمنڈ کی رہائی کا فیصلہ غلط ہے ، ملزم پر جاسوسی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات بھی تھے جو قابل راضی نامہ نہیں۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ قوم ریمنڈ کے سفارتی عدم استثنیٰ کا مقدمہ جیت گئی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ رمضان چوہدری کا کہناتھاکہ عدلیہ کے دیگر فیصلوں کی طرح یہ فیصلہ بھی تسلیم کرنا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.