تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک ازبک سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ بزنس کونسل کے قیام پرزور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر پانی وبجلی سید نوید قمر نے پاکستان ازبکستان کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ بزنس کونسل کے قیام پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک زراعت ،توانائی اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔وزیر پانی و بجلی اسلام آباد میں پاک ازبک مشترکہ وزارتی کمیشن کے پانچویں سیشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔کمیشن میں ازبکستان کے وفد کی نمائندگی زراعت اور واٹر رسورسز کے وزیر رازیو ظفر نے کی۔سید نوید قمر نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیئے دونوں ممالک کے نجی اور سرکاری شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ویزوں کی فراہمی کا عمل آسان بنانے پر زور دیا ۔اس موقع پر ازبکستان کے وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اپنی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے اور معیشت کی ضروریات کیلئے اگلے ایک سو سال کیلئے توانائی کے وسائل موجود ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.