تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پرائمری اسکول کے راک اسٹار بچے آن لائن مقبول ہونے لگے

جنگ نیوز -
لندن …برطانوی شہر برمنگھم میں اساتذہ نے کلاسوں کو ایک جگہ جمع کرکے موسیقی کی کلاس کیا شروع کی کہ تمام بچے راک اسٹار ہی بن گئے ۔Wattvilleپرائمری اسکول میں اساتذہ نے بچوں کو ایک جگہ جمع کرکے موسیقی کا سبق دینا شروع کیا تو بچوں نے اسے حقیقی معنوں میں اسکول آف راک بنا ڈالا۔جہاں چند بچے گاتے گاتے فرش پر بیٹھ اور لیٹ کر ڈانس کرنے لگے تو دوسری طرف چند ہوائی گٹاربجاتے دکھائی دیے۔ ان ننھے بچوں کی اس وڈیو کو اسکول کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کے بعد اسے اب تک1لاکھ70ہزار سے زائدآن لائن صارفین دیکھ کر محظوظ ہوچکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.