تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شادی کے دن دولہا اسپتا ل میں داخل،انٹرنیٹ پر شادی ہوئی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …عام طور پر لوگ اپنی شادی کویادگار بنانے کیلئے نت نئے طریقوں سے شادی کا فریضہ ادا کر تے ہیں لیکن امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک جوڑنے کی شادی انجانے میں قدرتی طور پر منفرد بن گئی۔شادی کے موقع پر دولہا Samuel کو بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑالیکن اس جوڑے نے اپنی شادی طے شدہ تاریخ پر ہی کر نے کی خاطر انٹرنیٹ کی سہولت کا استعمال کیا اور ویب کیمرے کے ذریعے ایک دوسرے سے زندگی بھر ساتھ گزارنے کے عہدوپیما ن کیے۔اسپتال میں نرسوں نے دولہا کے کمرے کو پھولوں سے سجا یا اور لیب ٹاپ کی مدد سے دلہن سے رابطہ کیا گیا۔ اس انوکھی شادی میں ہال میں دلہن کے ساتھ دولہا تومو جود نہیں تھا لیکن 500مہمانوں نے اس تقریب کو پر رونق بنا یا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.