تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دتہ خیل ڈرون حملے میں بے گناہ مارے گئے، آرمی چیف کا اظہار مذمت

جنگ نیوز -
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل پرویز کیانی نے آج شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے کی مذمت کی ہے ،اس حملے میں 41افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت کسی بھی صورتحال میں سب سے پہلے ہے، پاکستان کے عوام کی حفاظت مقدم ہے۔قبائلی عمائدین اور جرگے کے شرکا پرڈرون حملہ افسوسناک ہے،ان کا کہنا تھا کہڈرون حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا،پاکستانی عوام کیخلاف ایسا اقدام بلاجواز اور ناقابل برداشت ہے قبائلی علاقوں میں بھائیوں سے نہیں دہشتگردوں سے لڑائی ہے پاک فوج نے اپنا سخت ترین احتجاج رکارڈ کرادیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ اس قسم کے اقدامات دہشتگردی کے خاتمے جیسے مقصدسے دورلے جائینگے،ایسے حملوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کا مقصد پورا نہیں ہوسکتا ،یہ حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں،میزائل حملے میں غیر ذمے داری اور بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کرتی ہے۔




















متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.