29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پیپلزامن کمیٹی والے ہمارے بچے ہیں،وزیرداخلہ سندھ
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پیپلزامن کمیٹی والے ان کے بچے ہیں۔کراچی سے متعلق رحمان ملک سے زیادہ معلومات ان کے پاس ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو عدالت نے چھوڑا ہے ہمیں بھی عدلیہ سے شکایات ہیں۔انہوں نے یہ بات کراچی میں رکن قومی اسمبلی عبدل قادر پٹیل اور ایم پی اے رفیق انجینئر کی قیادت میں پیپلز پارٹی لیاری کے رہ نماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پابندی کسی پر بھی لگائی جاسکتی ہے ،پیپلزامن کمیٹی نے جمہوریت کومضبوط کرنے کے لیے پابندی قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ان کے استعفےٰ سے متعلق پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔ ایسی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو عدالت نے چھوڑا ہے جبکہ وہ خودکئی بار کہہ چکے ہیں کہ عدالتیں جرائم پیشہ افراد کو چھوڑ دیتی ہیں۔