تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی،پشاور میں تحریک انصاف اسٹوڈینس اور جمعیت کا مظاہرہ

جنگ نیوز -
پشاور…امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاور میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف تحریک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے پشاور یونی ورسٹی کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جنھیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اورآنسوگیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد طلبا کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے بعد کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جہاں ان کا احتجاج جاری ہے۔جمعیت طلبہ کی جانب سے بھی ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف پشاور یونی ورسٹی اور جی ٹی روڈ پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر ہشت نگری سے فردوس چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔ اس موقع پر ٹائرز جلا کرجی ٹی روڈ بلاک کر دی گئی۔ اسلامی جمعیت طلبا نے پشاور یونی ورسٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور ریمنڈ ڈیوس کا پتلا جلادیا۔ ادھر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف مسلم لیگ ق کی اسٹوڈنٹس ونگ نے بھی پریس کلب کے سامنے احتجاج رکارڈ کیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.