تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی نے ثابت کیاکہ حمام میں سب ننگے ہیں،عمران خان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…تحریک انصاف کیچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی نے ثابت کر دیا کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں ۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ ریمنڈ کی رہائی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس دو افراد کے قتل کے علاوہ ریاست کا مجرم بھی تھا تاہم ملی بھگت سے اسے فرار کرا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبوں اور مرکز میں حکومتیں ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہیں ،مہنگائی ،بد امنی اور انتشار کے بعد حکمرانوں نے قومی عزت اور وقار کا بھی سودا کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے مایوس ہوں، لگتا ہے پہلے سے ہی پتا تھا، جہاز انتظار کر رہا تھا، لگتا ہے میچ فکس ہے، اس میں عدلیہ بھی شامل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.