29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلیاں
جنگ نیوز -
کراچی…ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت ایمپریس مارکیٹ سے ریگل چوک تک ریلی نکالی گئی۔جماعت اسلامی کے تحت نکالی جانے والی ریلی میں جے یو آئی ف،جے یوپی،جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اور انکے اتحادی ایم کیو ایم اور اے این پی برابر کے شریک ہیں ۔پشاور میں بھی جماعت اسلامی نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف ریلی نکالی،مرکزی نائب امیر سراج الحق کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں صوبائی امیر اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مظاہرین سے خطاب میں سراج الحق اور سینیٹر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ریمنڈ کی رہائی عدالتی فیصلے کے تحت نہیں ہوئی۔ اور اس سارے معاملے میں مسلم لیگ ن، اے این پی اور ایم کیو ایم نے حکومت کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف نعرے بازی کی۔