تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی،سنی اتحاداور سنی رہبرکونسل کاکل ہڑتال کریں گی

جنگ نیوز -
کراچی…سنی اتحادکونسل اور سنی رہبرکونسل نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف کل ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کیاہے۔سنی رہبرکونسل کے سربراہ مفتی منیب الرحمن اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماحاجی حنیف طیب نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر از خود نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔حاجی حنیف طیب نے جمعہ18مارچ کوملک گیرپہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کااعلان کیااورمفتی منیب الرحمن نے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس اور اس سے متعلقہ امور پر وزیراعظم پارلیمنٹ میں پالیسی بیان جاری کریں۔ان کاکہناتھا کہ حج کرپشن اسکینڈل میں بااثرشخصیات کوچھوڑکرصرف سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کونشانہ بنایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.