تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ میں سڑکوں کی بحالی کیلئے اربوں روپے کی ضرورت ہے،منظور وسان

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے وزیربرائے ورکس اینڈ سروسز منظور وسان نے کہا ہے کہ سندھ میں سڑکوں کی بحالی کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے جس میں دو سال کا عرصہ لگے گا۔یہ بات انہوں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسپیکرسندھ اسمبلی، وزرا اور ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر سیلاب میں متاثر اہم شاہراہوں کی بحالی پر کام کیا گیا جس کے لئے حکومت کی جانب سے پچاس کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے۔بریفنگ کے دوران ممبران کی جانب سے مختلف اضلاع میں سڑکوں کی بحالی اور مرمت سے متعلق سوالات کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.