29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان میں مستقل تبدیلی کی ہوااب چل پڑی ہے ،فاروق ستار
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراورقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ایم کیوایم کے 27ویں یوم تاسیسپر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے یقین دلاتاہوں کہ پاکستان میں مستقل تبدیلی کی ہوااب چل پڑی ہے ،متوسطہ طبقے کی حکمرانی کے انقلاب کواب کوئی نہیں روک سکتا۔یہ بات انہوں نے بدھ کی شب شانزے آڈیٹوریم میں ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے تحت ایم کیوایم کے 27ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں” قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی 27سالہ جدوجہدپرایک نظر“کے عنوان سے منعقدہ محفل مذاکرہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔محفل سے ماہرتعلیم اورمصنف ڈاکٹرفرمان فتح پوری، ڈاکٹر عطاالرحمن اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم محض سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ بذات خودایک انقلاب ہے ،الطاف حسین نے ہمیں اونرشپ اوروژن دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدارایم کیوایم کی منزلنہیں ہے اگرحکومت میں شامل ہوئے تو فیصلہ عوام کی خاطر کیااورعلیحدگی اختیارکی تووہ بھی عوام کی خاطر کی ، پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے نئے معالج اورعلاج کی ضرورت ہے اورمحض لال دواسے ملک کے مسائل کاحل ممکن نہیں ہے،ڈاکٹرفرمان فتح پوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی سب سے کمسن جماعت ہے، اسے نوجوانوں نے بنایا ہے دنیا کی تاریخ اٹھاکردیکھ لیں ایسی کوئی مثال نہیں ملے گی۔پروفیسر سحر انصاری نے کہاکہ الطاف حسین کی شخصیت میں کرشماتی کیفیت یہ ہے کہ وہ اکیلے چلے تھے اورکارواں بنتاگیا،ماہرتعلیم اورسانئس دان ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاہے کہ آج کی دنیاعلم کی دنیاہے جن قوموں نے اپنے لوگوں کیلئے تعلیمی مواقع فراہم کیے وہی ترقی کررہی ہیں،معیاری تعلیم ملک کی ترقی کاپہلااوراہم ستون ہے اس سلسلے میں ایم کیو ایم کرداراداکررہی ہے ۔ ممتاز اداکارطلعت حسین نے کہا کہ معاشرے میں انقلاب امراء نہیں متوسطہ والے لیکرآتے ہیں ۔غریب ومتوسطہ طبقے کے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے کاسہراالطاف حسین کے سرجاتا ہے ۔تقریب سے میاں زاہد حسین ،عمرشریف ، شبیرزیدی ،پروفیسراعجازفاروقی،بریگیڈئر(ر)حارث نواز، میرعتیق، اصفررضوی،عارف شفیق اور سمیرہدوائی نے بھی خطاب کیا۔